وائٹ ہاؤس نےعمران ٹرمپ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا

وائٹ ہاؤس نےعمران ٹرمپ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا


واشنگٹن(24 نیوز) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق عمران ٹرمپ ملاقات میں انسداددہشتگردی ،دفاع ،توانائی ،تجارت پر بات چیت ہوئی، پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کیخلاف اقدامات کیے ہیں،امریکا پاکستان سے افغانستان امن بات چیت میں مزید تعاون کا کہےگا ،مضبوط تجارتی تعلقات امریکا پاکستان کیلیے فائدے مند ہونگے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی تعلقات امریکی کسانوں کیلیے بہت فائدے مند ہیں،امریکا پاکستان کی اشیا کی درآمدات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں 3ارب ڈالر سے زیادہ کے کاروبار کا موقع ملا ہے، ایگزون موبل پاکستان میں ایل این جی درآمدات بڑھانے کیلیے کام کررہاہے، امریکی توانائی کی کمپنیوں کوپاکستان میں کاروبارکےزیادہ سےزیادہ مواقع مل رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer