صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کا پہلا بیان آگیا



واشنگٹن(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ ٹرمپ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ افغان مسئلے پر پاکستان کے موقف کو سراہا گیا۔ٹرمپ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکاتعلقات ایک نئے دورمیں داخل ہوچکے۔بھارت میں بھی ایک طبقہ امن چاہتاہے۔ پاک بھارت تعلقات میں بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیرہے۔ امریکی صدرنےفاٹا کی بہترصورتحال کوسراہا۔ وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو پاکستان آنے کی دعوت دی، ٹرمپ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔