امریکی صدر نے عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے دیا, ملانیا ٹرمپ بھی خوش

امریکی صدر نے عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے دیا, ملانیا ٹرمپ بھی خوش


واشنگٹن(24نیوز) وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےدرمیان ملاقات خوشگوارموڈمیں ہوئی۔ دونوں ایک دوسرےکی باتوں پرقہقہےبھی لگاتے رہے۔ وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔اس موقع پر مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

وائٹ ہاؤس میں ہوئی بڑی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دو اتحادی ملکوں کے سربراہ ملے تو اس موقع پر گرمجوشی کو پوری دنیا نے دیکھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کو لینے دروازے تک آئے، گرمجوشی سے مصافحہ ہوا،  خیرمقدمی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا. کافی دیر تک کیمروں کی کلک، کلک ہوتی رہی اور فلش لائٹس جلتی بجھتی رہیں۔

ملاقات سے پہلے گفتگو میں وزیراعظم کافی پراعتماد نظر آئے جس پر ٹرمپ کو کہنا پڑا کہ پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈر کی حکومت آئی ہے اور عمران خان مقبول ترین وزیراعظم ہیں۔وزیراعظم عمران خان اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات خوشگوارموڈ میں ہوئی، دونوں ایک دوسرے کی باتوں پرقہقہے بھی لگاتے رہے، خاص بات جوسوشل میڈیا پرزیربحث رہی وہ یہ تھی کہ عمران خان کے ہاتھ میں کوئی پرچی نہیں تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کو کرکٹ بیٹ کا خصوصی تحفہ دیا، ساتھ ہی پاکستان میں ٹیسٹ میچ دیکھنے والے واحد سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بھی تحفے میں دی۔ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کو بہترین قرار دیا، میلانیا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصاویر ٹویٹر پر بھی شیئر کیں۔

وزیراعظم پاکستان اورامریکی صدرکی ملاقات میں،وزیرِخارجہ شاہ محمودقریشی کےعلاوہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آراورڈی جی آئی ایس آئی بھی موجودتھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔