بر طانیہ میں کتوں کی سرفنگ کا منفرد مقابلہ

بر طانیہ میں کتوں کی سرفنگ کا منفرد مقابلہ


لندن (24نیوز)برطانیہ کے ٹاؤن پول کے ساحل پر کتوں کی سرفنگ کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ہر نسل اور سائز کے درجنوں کتوں نے حصہ لیا اور اونچی و تیز لہروں پر اپنے مالک کے ساتھ سرفنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سمندر کی تیز لہروں پر سرفنگ کرتے ہوئے کئی ماہر کتے شائقین کو محظوظ کرتے نظر آئے۔ سالانہ مقابلے میں کتوں کو طویل وقت تک سرفنگ اور تیز لہروں پر اعتماد کیساتھ توازن برقرار رکھنے پر ججز کی جانب سے نمبرز دیئے گئے، جن میں بیئر نامی کتے نے سب سے بہترین کارکردگی پیش کی اور پہلا انعام جیت لیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer