لاہور سمیت مختلف شہروں میں سیلاب کا خطرہ

لاہور سمیت مختلف شہروں میں سیلاب کا خطرہ


24نیوز: لاہورسمیت کئی شہروں میں سیلاب کی وارننگ جاری۔ شدید بارشوں کےباعث 25سے27جولائی تک سیلابی ریلے آسکتےہیں۔ 

مون سون کی بارشیں سیلابی صورتحال اختیار کر سکتی ہیں, محکمہ موسمیات نے صورتحال سے متعلق وارننگ جاری کر دی. محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 جولائی کے دوران بارشوں کے باعث دریائے کابل میں سیلاب کا خطرہ ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو سکتی ہے، دریائے راوی میں بھی مختلف مقامات پر اونچے درکے کا سیلاب آ سکتا ہے ، سیلاب سے بچاؤ کیلیے متعلقہ حکام الرٹ رہیں.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔