وزیر اعظم کا بیانیہ کامیاب،بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہوگیا:فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کا بیانیہ کامیاب،بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہوگیا:فردوس عاشق اعوان


کراچی(24 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات سے بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہوگیا، پاکستان کا بیانیہ جیت گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا،  جب کسی بیانیے کو قومی حمایت حاصل ہوتی ہے تو وہ جیت جاتا ہے ،کل وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے کامیاب ملاقات ہوئی ، وزیراعظم کی ملاقات سے بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہو گیا ، پاکستانی میڈیا نے دورہ امریکا کو مثبت انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں 3 ترجیحات طے کی گئی تھیں، وزیراعظم عمران خان کا ملک کو کرپشن سے پاک ریاست بنانا عزم ہے ،  قومی اداروں کو با اختیار بنانا وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے،  وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ،  وزیراعظم صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناخت عالمی سطح پر منوانا وزیراعظم کا عزم ہے، ماضی میں حکمرانوں کے بیرون ملک دورے ذاتی مفاد کیلئے ہوتے تھے ، وزیراعظم عمران خان نے امن کے سفیر اور حامی کے طور پر خود کو منوایا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer