2ہزار ن لیگیوں پرمقدمہ درج

2ہزار ن لیگیوں پرمقدمہ درج


فیصل آباد(24نیوز)ریلی نکالنے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا استقبال کرنے پر 2ہزار ن لیگی کارکنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ رانا نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ریلی پر عوام کا شکریہ، ہمیں نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارے اور2000 ہزار افراد کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں،ہمارےفیصل آباد میں قائم مدرسےکےاکاؤنٹس بھی سیز کر دئیےگئےہیں، میری صحت ، کھانے سےمتعلق کوئی بات نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے اےاین ایف نےمقدمے کاچالان جمع کروادیاہے، جیل والوں نےکہا  کہ ایم آر آئی کروائی ہے رپورٹ ٹھیک آئی ہے، رانا صاحب کوکچھ ہواتوعمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer