بلاول بھٹو کا خارجہ محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

بلاول بھٹو کا خارجہ محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان


کراچی(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا بیان آگیا. بلاول بھٹو نے خارجہ محاذ پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا.

اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کے بیرون ملک رویے اور خصوصی طور پر امریکا میں جلسے پر اعتراض ہے، عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بجائے خود کو چیئرمین تحریک انصاف کے طور پر پیش کیا، مجھے وزیراعظم کی غیر جمہوری، غیرسیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پر بھی تحفظات ہیں لیکن عمران خان کے رویے کے باوجود ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا. ہم سب کو پاکستان کیلئے دنیا کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں کرنا چاہئیں، میں پاکستان کیلئے ہمیشہ حکومت کی حمایت کروں گا مگر ضروری ہوا تو معیاری تنقید بھی کروں گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔