بورس جانسن نئے برطانوی وزیر اعظم نامزد

بورس جانسن نئے برطانوی وزیر اعظم نامزد


لندن(24 نیوز) برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخابات میں بورس جانس بانوے ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر اپنی جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں اور اسی کی بنا پر وہ بدھ کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے بدھ کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ 

 سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ملکی قدامت پسند پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔ قدامت پسند پارٹی کے مطابق اس طرح جانسن ٹریزا مے کے بعد ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ جانسن کہہ چکے ہیں کہ اگر برسلز کی جانب سے کوئی رعایات نہ ملیں، تو وہ کسی معاہدے کے بغیر ہی برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے لیے تیار ہوں گے۔ بورس جانسن کا مقابلہ موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سے تھا۔ اس سے قبل موجودہ وزیر اعظم ٹریزا مے اکتوبر میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔

بورس جانسن نے اپنے حریف جیریمی ہنٹ کو باآسانی 92,153 کے مقابلے میں سے شکست دی۔ووٹ کے اہل ایک لاکھ 60 کنزرویٹو ارکان میں سے 87 اعشاریہ 4 فیصد نے اراکین ووٹ کاسٹ کیا۔  بورس جانسن لندن کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ٹیریزامے بطور وزیراعظم کل آخری خطاب کریں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer