وزیراعظم عمران خان نےبھارت کوبڑی پیشکش کردی

وزیراعظم عمران خان نےبھارت کوبڑی پیشکش کردی


واشنگٹن(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتےہیں کہ بھارت جوہری ہتھیارتلف کردے توپاکستان بھی تیارہے، امریکاڈاکٹرعافیہ کورہاکرے توبدلےمیں شکیل آفریدی کی رہائی پربات ہوسکتی ہے، امریکااورایران کےدرمیان ثالثی کی بھی پیشکش کردی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں۔ بھارت جوہری ہتھیارترک کردےتوپاکستان بھی تیارہے۔

امریکی ٹی وی چینل "فوکس نیوز"کوانٹرویومیں عمران خان نےکشمیرکوصدی کا سب سےبڑامسئلہ قراردیا۔کہامسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرخطے میں امن ممکن نہیں۔

ایک سوال کےجواب میں وزیراعظم نےکہاشکیل آفریدی جاسوس ہے۔امریکاڈاکٹر عافیہ کورہا کرےتوبدلےمیں شکیل آفریدی کی رہائی کی بات ہوسکتی ہے۔انھوں نےکہااسامہ بن لادن کی گرفتاری کےوقت پاکستان کواعتمادمیں لیاجاناچاہئےتھا۔ 

عمران خان نےافغان امن عمل میں پیش رفت کوخوش آئندقراردیتےہوئےکہاکہ افغان طالبان کوحکومت کاحصہ بناکرعوام کی نمائندگی دینی چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نےامریکی صدرسےملاقات پرکہاکہ صدرٹرمپ صاف گو انسان لگے، جولفظوں کی ہیرا پھیری نہیں کرتے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer