ن لیگ نے لاہور جلسے کیلئے ارکان اسمبلی سے چندہ اکٹھا کرناشروع کردیا

ن لیگ نے لاہور جلسے کیلئے ارکان اسمبلی سے چندہ اکٹھا کرناشروع کردیا


لاہور(24 نیوز) پچیس جولائی کو چیئرنگ کراس پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی جلسہ، مسلم لیگ ن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز سے چندہ اکھٹا کرنا شروع کر دیا۔

پچیس جولائی کو مسلم لیگ ن چیئرنگ کراسن لیگ نے لاہور جلسے کیلئے ارکان اسمبلی سے چندہ اکٹھا کرناشروع کردیا مال روڈ پراحتجاجی جلسہ کی میزبانی کررہاہےاوراس سلسلےمیں مسلم لیگ ن نےلاہورسےتعلق رکھنےوالےارکان قومی وصوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرزسےپارٹی فنڈوصول کرناشروع کردیا ہے۔مسلم لیگ ن ذرائع کےمطابق دوکروڑ روپے احتجاجی جلسہ کے لیے بجٹ مقررکیا گیا ہےاورصدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف پچیس جولائی کے احتجاجی جلسہ کے انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

شہر کے لیگی ارکان قومی اسمبلی سے تین لاکھ جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کئے جا رہے ہیں اوراسی سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی روحیل اصغر، وحید عالم خان، سردار ایاز صادق، رانامبشراقبال اور ملک افضل کھوکھر نے تین تین لاکھ روپے پارٹی کو جمع کرا دیے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کےرہنما وارکان صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،غزالی سلیم بٹ، کرنل ر طارق ،سمیع اللہ خان، چودھری یاسین سوہل، میاں مرغوب احمد ،سیف الملوک کھوکھر،چودھری شہبازاحمد،مرزاجاوید، ٹکٹ ہولڈرمیاں محمدسلیم، میاں عمران جاوید نے بھی ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کروا دئیے۔

جلسہ کیلئے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی اور رانا احسن شرافت پیسے اکھٹے کر رہے ہیں جبکہ ذرائع کےمطابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک غلام حبیب اعوان اور اختر حسین بادشاہ نے پارٹی کو فنڈ دینے سے انکار کردیا جس پرمیاں شہبازشریف کے سخت پیغام کےبعد دونوں نے پارٹی فنڈ دینے کی حامی بھر لی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کےرہنماسہیل شوکت بٹ بیرون ملک دورے پرہیں جبکہ ساٹھ ہزار جھنڈے، متوالوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مسلم لیگ ن فراہم کرے گی اورایم پی اے غزالی سلیم بٹ پارٹی فنڈدینےکےعلاوہ جلوس کےشرکاکوپانی کی بوتلیں فراہم کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer