ملک کی ترقی میں سب سےبڑی رکاوٹ کرپشن ہے، وزیراعظم عمران خان



واشنگٹن(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نےیوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کیا، انھوں نےکہا افغانستان میں امن کایہ بہترین وقت ہے اور یہ بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

وزیراعظم عمران خان نےکہانائن الیون کےبعدجنگ میں شمولیت اور قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔  وزیراعظم عمران خان نےکہاپاکستان کی ترقی میں سب سےبڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔سابق حکمرانوں نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں اور ملک کومافیا کی طرح لوٹا۔

وزیراعظم نے کہااپوزیشن ملک کوعدم استحکام کاشکار کرناچاہتی ہے۔اپوزیشن جسےسیاسی انتقام کہہ رہی ہےوہ اسےاحتساب کہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نےکہااقلیتوں کےتحفظ کیلیےجوکررہے ہیں پہلے کوئی حکومت نہ کرسکی۔ اقلیتوں کو برابرکاپاکستانی سمجھتے ہیں۔

اس سےقبل وزیراعظم عمران خان اورامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer