رانا ثنااللہ 29 جولائی کو عدالت طلب

رانا ثنااللہ 29 جولائی کو عدالت طلب


لاہور(24 نیوز) منشیات کیس میں ن لیگ کےرہنماراناثنااللہ کیخلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے سابق وزیرِقانون کوانتیس جولائی کوطلب کرلیا۔راناثنااللہ سےکیمپ جیل میں اہلخانہ نے ملاقات بھی کی۔اہلیہ نے گرفتاری انتقامی کارروائی قراردےدی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے اہلخانہ نے ملاقات کے بعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بناتے ہوئے ہمارےخلاف ایف آئی آردرج کروائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ثنااللہ کو کچھ ہوا تو مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کروائیں گی۔

رانا ثنا کی اہلیہ نے کہا جیل والوں کے مطابق رانا ثنااللہ کی ایم آر آئی ہو گئی ہے جبکہ جیل میں ایم آر آئی ہوتی ہی نہیں ۔ رانا ثنا اللہ پر پندرہ کلو ہیروین رکھنے کا الزام ہے۔ چالان میں رانا ثنا اللہ کے ساتھ پانچ دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer