فیفا ورلڈکپ: برازیل، نائیجریا ، سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیموں کو بچھاڑ دیا

فیفا ورلڈکپ: برازیل، نائیجریا ، سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیموں کو بچھاڑ دیا


ماسکو( 24نیوز ) فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے کوسٹاریکا کو دوصفر سے ہرا کر پہلی فتح اپنے نام کرلی۔ موسیٰ کے دو شاندار گولز کی بدولت نائیجریا بھی آئس لینڈ کےخلاف میچ جیت گیا۔گروپ ای کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو دو ایک سے پچھاڑ دیا.

فیفاورلڈ کپ میں روس کےشہر ولوا گراڈ میں نائیجریااورآئس لینڈ کےدرمیان مقابلہ ہوا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نےایک دوسرے پر کئی حملے کیے تاہم گول کرنے میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکا۔دوسرے ہاف میں49ویں منٹ پر احمدموسیٰ کے شاندار گول نے نائیجیریا کو برتری دلوادی۔
محمد موسیٰ نے شاندار کھیل جاری رکھا اور75ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور داغ دیا۔

پڑھنا مت بھولیں: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی  بچے نے تاریخ رقم کر دی

اس سے پہلے برازیل اورکوسٹاریکا میں کانٹےکا مقابلہ ہوامقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔اضافی وقت ملا تو برازیل زخمی شیر کی طرح حریف ٹیم پر پل پڑی اوردو گول داغ کرمقابلہ اپنے نام کرلیا۔میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ سیالکوٹ کے پندرہ سالہ احمد رضا نے میچ کا ٹاس کیا،ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پاکستانی آفیشل کی حیثیت سے میدان میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا

گروپ ای کے میچ میں سوئٹزر لینڈ نے سربیا کو دو ایک سے شکست دی۔ پہلا گول سربیا کے ایلکزینڈر مکرووچ نے کھیل کے پانچویں منٹ میں ہی داغ دیا۔ سوئٹزر لینڈ نے 52ویں منٹ میں سربیا کی سبقت ختم کر دی۔میچ کے اختتامی لمحات میں سوئٹزرلینڈ کے شرڈن شقیری نے گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔