لڑکی سے فون نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن کی پٹائی


لاہور(24نیوز)  ٹریفک وارڈن اور لڑکی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔  لڑکی نے مبینہ طور پر فون نمبر مانگنے پر ٹریفک وارڈن عقیل کو تھپڑ جڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں واقعہ پیش آیا جہاں ٹریفک وارڈن نے رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے نمبر مانگا ، نمبر نہ دینے پر ٹریفک وارڈن نے لڑکی سے بدتمیزی کی تو لڑکی   آپے سے باہر ہوگئی۔ لڑکی رکشہ سے اتری اور عقیل نامی ٹریفک وارڈن کو تھپڑ جڑ دیا ۔ تھپڑ کھا کر اہلکار رفوچکر ہو گیا۔سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔