ن لیگ کی غنڈہ گردی، شہباز کے بیٹے نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں

ن لیگ کی غنڈہ گردی، شہباز کے بیٹے نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں


لاہور(24نیوز)  یوسی11کےلیگی جنرل کونسلر شہباز کےبیٹے کی غنڈہ گردی نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں۔

سابق ایم این اےملک ریاض کےآشیر بادیافتہ حمزہ نامی کارکن نے شہری اکبر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ شہری اکبر علاقہ مکینوں کےساتھ مل کر سیوریج معاملہ پر احتجاج کر رہا تھا۔ ن لیگ کے خلاف نعرے بازی کرنے پر ن لیگی کارکن حمزہ نے تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

واضح رہے کہ ن لیگی کارکن حمزہ ملک ریاض ظہرانے میں فائرنگ کے جرم میں جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔