چیف جسٹس کا لاڑکانہ میں ہسپتال کا دورہ،خراب صورتحال پر برہم


لاڑکانہ ( 24نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں واقع چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال کے دورے کے دوران یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر اور لیبارٹری کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ بھی جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ تھے، چیف جسٹس نے چانڈکا اسپتال میں داخل مریضوں سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔
اس سے قبل چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اور سائلین سے مقدمات سے متعلق معلومات لیں، چیف جسٹس نے ہسپتال کے باہر درخت کے سائے میں کھڑے ہو کر سائلین کی درخواستیں بھی سنیں،بعدازاں چیف جسٹس شیخ زید ہسپتال پہنچے اور ویمن او پی ڈی کا دورہ کیا۔

سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی نااہلی اور غفلت کا بڑا ثبوت سامنے آ گیا
چیف جسٹس نے ماتحت عدلیہ کو ہدایت کی کہ مقدمات میرٹ پر اور جلد نمٹائے جائیں، چیف جسٹس پاکستان نے لاڑکانہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: