ریحام خان کی کتاب سے متعلق مفتی سجادنے شرعی جوابات دے دیئے


نوشہرہ(24نیوز) ریحام خان کی جانب سے اپنی کتاب میں عمران خان پرلگائے گئےالزامات کے دفاع میں مفتی محمدسجادبھی میدان میں آگئے۔ مفتی سجادنےعمران خان پر الزامات کے شرعی جوابات کے نام سے کتاب لکھ ڈالی۔
ریحام خان کی جانب سے ممکنہ طورپر آنےوالی کتاب میں عمران خان پر الزامات لگائے،جو اب تک پبلش نہیں ہوئی۔مگرکتاب سےلیک ہونےوالےالزامات کے شرعی جوابات دینے کے لئےنوشہرہ سے تعلق رکھنےوالےمفتی محمد سجادنےکپتان کی دفاع میں کتاب لکھ ڈالی۔ ایک سو دس سے زائد صفحات پر مشتمل اردوزبان میں لکھی گئی کتاب میں مفتی سجاد نے ریحام خان اور عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے شرعی سزا کاحوالہ بھی دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار سلمان احمد نے ریحام خان کا پول کھول دیا

کتاب میں نہ صرف الزامات کا شرعی جواب دیا گیا ہے بلکہ اس میں کپتان کی زندگی کے بارے میں تحریریں بھی شامل ہیں ۔ مفتی محمد سجاد نے خواہش ظاہرکی ہے کہ کتاب کی رونمائی میں عمران خان شرکت کریں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔