آصف زرداری نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

01:36 PM, 23 Jun, 2018

شازیہ بشیر
Read more!

کراچی(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا۔

کراچی بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی.ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر مشاورت کی گئی.

یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی کی منظوری ، عمران خان کیخلاف اپیل مسترد

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہر مسئلے کا حل جہموری سوچ ہوتی ہے، ہماری حکومت نے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ختم کی.آصف علی زرداری نے مزید کہا اٹھارویں آئینی ترامیم میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھرپور ساتھ دیا۔ملک کو ترقی دلانے کی جو ہماری سوچ ہے وہ فرد واحد کی نہیں اجتماعی ہے،پیپلز پارٹی حکومت بنا کر تمام مسائل ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

 

مزیدخبریں