آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی شروع،پہلا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی شروع،پہلا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا


ایمسٹر ڈیم( 24نیوز )آخری چمپئنز ٹرافی آج سے ہالینڈ میں شروع ہوگی، روائتی حریف پاک بھارت آمنے سامنے ہونگے،قومی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی،کوچ ریحان بٹ کہتے ہیں میچ کی تیاری مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے ہاکی کا اہم ٹورنامنٹ چمپیئنز ٹرافی ہالینڈ میں آخری بار کھیلا جارہا ہے، پہلے ہی میچ میں پاکستان کا سامنا ہوگا روائتی حریف بھارت کے ساتھ ، پاکستان کی ٹیم تیاریوں کے لئے کئی روز قبل ہی ہالینڈ پہنچ چکی ہے اور کئی پریکٹس میچ بھی کھیل چکی ہئے قومی ٹیم کے منیجر اور سلیکٹرحسن سردار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لئے حکمت عملی تریب دے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ: برازیل، نائیجریا ، سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیموں کو بچھاڑ دیا
قومی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کا کہنا ہئے کہ ٹیم فارم میں ہے اور بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کریں گے،چمپیئنز ٹرافی کا ٹورنامنٹ پاکستان نے ہی متعارف کروایا تھا اور پاکستان ٹیم تین بار اس کو اپنے نام کر چکی ہے، پاکستان کے لئے سنہرا موقع ہے کہ آخری چمپیئنز ٹرافی کو اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر سکے۔