کاغذات نامزدگی میں کھربوں کے اثاثے ظاہر کرنیوالا امیدوار

کاغذات نامزدگی میں کھربوں کے اثاثے ظاہر کرنیوالا امیدوار


مظفرگڑھ (24نیوز) آزاد امیدوار میاں محمدحسین عرف مناشیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں کھربوں روپے کے اثاثے ظاہر کردیئے۔مناشیخ نے کاغذات نامزدگی میں 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کئے۔

مظفرگڑھ کے امیدوار میاں محمدحسین منا شیخ نے تو چھپے رستم نکلے۔ ٹکٹ کےلئے تو کسی پارٹی کی نظر نہ پڑی۔ مگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے اثاثے ظاہر کئے تو سب کی توجہ کامرکز بن گئے۔مناشیخ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 270 سے آزاد امیدوار ہیں۔ مناشیخ کےظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ ہے جبکہ مناشیخ نے اثاثوں پر ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

ٹوئنٹی فورنیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آزاد امیدوار میاں محمدحسین مناشیخ کا کہنا تھا کہ انکی تحصیل مظفرگڑھ میں ملکیتی 5 دیہات لانگ ملانہ،تلیری،چک تلیری،لٹکراں اور مظفرگڑھ شہر پر بااثر افراد نے غیرقانونی قبضہ کیاتھا۔مناشیخ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے 88 سال بعد انکے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔ زمین کی قیمت کا اندازہ 4 کھرب 3 ارب 11 کروڑ روپے ہے۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔