ڈاکٹر طاہر القادری کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان


لاہور( 24نیوز )عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا،عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، پاکستان میں کرپشن ہوائی جہاز پر اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کررہا ہے۔
انہوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام دھاندلی زدہ اور ظلم زدہ ہے اور کرپٹ کو تحفظ دیتا ہے جبکہ پی اے ٹی والے کچلنے والے نظام کا حصہ نہ تھے نہ ہیں اور نہ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ٹکٹ جاری نہیں کریں گے اور امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لیں گے، ہم نے جمہوریت کی شفافیت کیلئے جدوجہدکی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ہمیں آج تک انصاف نہیں ملا۔

 یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی میں کھربوں کے اثاثے ظاہر کرنیوالا امیدوار
طاہر القادری نے کہا کہ اصولوں کی جنگ جاری رکھیں گے، آرٹیکل 62،63 کا قتل عام ہوا اور اسی کے نام پر کاروبار چمکا، تمام جرائم پیشہ افراد دوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پر بیٹھتے نظر آرہے ہیں۔