ایبٹ آباد:کھلونا گنوں نے30 معصوموں کی بینائی چھین لی


ایبٹ آباد ( 24نیوز ) کھلونا گن سے کھیلنے والے تیس بچوں کی آنکھیں پلاسٹک کے چھرے لگنے سے متاثر بچوں کو طبی امداد کیلئے اے ایم سی منتقل کیا گیا انتظامیہ کھلونا گن کی فروخت روکنے میں ناکام متاثرہ بچوں کے والدین نے پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں کھلونا گن سے کھیلنا بچوں کو پڑ گیا مہنگا ،کھلوناگن سے کھیلنے والے تیس بچوں کی آنکھیں پلاسٹک کے چھرے لگنے سے متاثر ہو گئے،متاثرہ بچوں کو طبی امداد کیلئے کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے ،متاثرہ بچوں میں سے چودہ بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا -

یہ بھی پڑھیں:   ماں نے اپنی ہی دو معصوم بچیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا
16 بچے تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹر کے مطابق زیادہ بچوں کی آنکھیں مکمل طور پر ضائع ہو چکی ہیں متاثرہ بچوں کی آنکھوں کے آپریشن جاری ہیں ، کھلونا گن سے تیس بچوں کی آنکھیں متاثر ہونے کا انتظامیہ نے کوءنوٹس نہ لیا ،متاثرہ بچوں کے والدین نے کھلونہ گن کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ۔