پاکستان مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان


لاہور ( 24 نیوز ) افواہیں دم تو ڑ گئیں، پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سمیت چند دیگرحلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔ جس کے ساتھ پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کو بھی سامنے لایا گیا ہے۔

لاہور پر کس کا راج ہوگا؟ شیر دھاڑے گا یا بلاچلے گا؟ عام انتخابات کے لیے فائنل راؤنڈ ہو چکا ہے۔ ن لیگ نے لاہور کے علاوہ چند دیگر حلقوں سے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور این اے 127سے پہلا ٹکٹ مریم نواز کو جبکہ دوسرا ٹکٹ این اے 124کے لیے حمزہ شہباز کو جاری کیا گیا ہے۔ این اے 132سے شہباز شریف الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر طاہر القادری کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان 

این اے 129سے سہیل خان کا مقابلہ علیم خان سے ہوگا۔ زعیم قادری اور ایاز صادق آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ مریم نواز کا مقابلہ جمشید چیمہ کریں گے۔ این اے 131خواجہ سعد رفیق کا عمران خان سے مقابلہ ہو گا۔این اے 73سیالکوٹ سے خواجہ آصف اور این اے 78 نارووال سے احسن اقبال انتخابی میدان میں اتریں گے۔ این اے 78سے احسن اقبال اور ابرار الحق آمنے سامنے ہوں گے۔ گوجرانوالہ این اے 81سے خرم دستگیر کو ٹکٹ مل گئی۔

پڑھنا نہ بھولیں: آصف زرداری نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی 

علاوہ ازیں ن لیگ کے خلاف ایک بغاوت بھی سامنے آئی ہے۔ چودھری غفور نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 28سال وفا کی۔ شریفوں نے 28بار بے وفائی کی۔دوسری جانب این اے 125پر امیداروں کا انتخاب لٹک گیا۔ بلال یاسین اور ملک پرویز نے پارٹی ٹکٹ کا دعویٰ کر دیا ہے۔ لاہور میں مریم نواز اور ایاز صادق کے خلاف درخواست بھی آ گئی ہے۔

این اے 108 فیصل آباد سے عابد شیر علی اور این اے 106فیصل آباد سے رانا ثنا اللہ کو ٹکٹ کے لیے گرین سگنل مل گیا۔