چودھری نثار کے مقابل ن لیگ کا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ


اسلام آباد ( 24 نیوز ) چودھری نثار کے معاملہ میں نئی ڈرامائی صورت حال سامنے آ گئی ہے۔ ن لیگ نے سابق وزیر داخلہ کو ٹکٹ دینے اور ان کے مقابلہ میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے حلقہ این اے 59 اور ای این 63 سے ناراض رہنما کے مقابلہ میں کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ جس کا مطلب یہی ہے کہ ن لیگ میں واپسی کے دروازے چودھری نثار کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان 

دوسری جانب ن لیگی ذرائع نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں ہوا۔ جبکہ شہبازشریف، مریم نواز ، حمزہ شہباز لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito