اپوزیشن کی حکومت کیخلاف فائنل راؤنڈ کی تیاریاں

اپوزیشن کی حکومت کیخلاف فائنل راؤنڈ کی تیاریاں


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن کاحکومت کےخلاف اکٹھ،تاریخ کااعلان ہوگیا.مولانافضل الرحمان کاآل پارٹیزکانفرنس26جون کو بلانےکااعلان ۔ شہبازشریف اوربلاول بھٹوسمیت اپوزیشن جماعتوں کےقائدین شریک ہوں گے۔

اپوزیشن کی حکومت کیخلاف فائنل راؤنڈکی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ مولانافضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن کےبڑوں کی بڑی بیٹھک 26جون کواسلام آبادمیں ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں بجٹ کےبعدکی صورتحال، حکومت کے خلاف تحریک،لاک ڈاؤن اورچیئرمین سینٹ کی تبدیلی پربھی مشاورت ہوگی ۔اے پی سی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوں گے۔اے این اپی، جماعت اسلامی سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کے قائدین بھی اے پی سی میں شرکت کرینگے۔اس کے علاوہ حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کی شرکت کے بھی قوی امکانات ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔