قلات کی رنگ برنگی چیری دنیا بھر میں مشہور

قلات کی رنگ برنگی چیری دنیا بھر میں مشہور


قلات (24نیوز)  قلات کی چیری ،جو اپنے ذائقے اور مٹھاس کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ہاتھ ہاتھ بکتی ہے.

عنابی,جامنی، اور گہرے سرخ رنگوں والے موتی قلات کے درختوں سے پھوٹ پڑے، ہر طرف قدرت کے رنگوں کی بہار ہے۔بلوچستان کے ضلع قلات میں سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے باغات میں چیری کے درخت اپنے مکمل جوبن پر ہیں، جابجا خوش رنگ اور خوش ذائقہ چیری درختوں کی ٹہنیوں پر لہلہا رہی ہیں۔

قلات کی چیری مخصوص آب و ہوا کی اپنے حجم میں چھوٹی ہےلیکن یہ ذائقے اور مٹھاس کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ہاتھ ہاتھ بکتی ہے۔  چیری کو نہایت احتیاط کے ساتھ درختوں سے اتارا جاتا ہے اور پھر اس نازک پھل کو اس سے زیادہ احتیاط کے ساتھ ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے۔

قلات اور گرد نواح میں چیری کے باغات ان علاقوں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کا ذریعہ معاش بھی ہیں، حکومت اگر زمینداروں کے مسائل پر توجہ دے تو اس قوت بخش اور لذیز پھل کی پیداوار بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔