’’ماضی میں قطر کے ساتھ خاندانی تعلقات جوڑے گئے،اب ایسا نہیں ہوگا‘‘

’’ماضی میں قطر کے ساتھ خاندانی تعلقات جوڑے گئے،اب ایسا نہیں ہوگا‘‘


اسلام آباد(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ باہمی بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کریگا۔

انہوں نے اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے پرکشش منزل بن کر ابھرا ہے ، وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں ،  ماضی میں قطر کیساتھ تعلقات میں قومی مفاد کی بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط اور متحرک معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاہدے ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینگے۔امیر قطر کا پاکستان دورہ دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer