وسیم اکرم کا سرفراز کو مشورہ

وسیم اکرم کا سرفراز کو مشورہ


لندن(24نیوز) لارڈز کی وکٹ پرپہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔ وسیم اکرم نےکپتان سرفرازاحمد کومشورہ دےدیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا لیڈرکپتان ہوتا ہے کوچ نہیں۔ ذمہ داری بھی کپتان کےکندھوں پرہوتی ہے۔ سرفرازاحمد کواپنی مرضی کی ٹیم میدان میں اتارنی چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا پاکستان ٹیم اپنی غلطیوں کی وجہ سے پریشر میں آتی ہے ۔ اگر آپ ہر وقت ہارنے کا خوف دماغ میں رکھو گے تو ہار ہی جاؤ گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔