ڈپٹی سپیکر کا بڑا اقدام،’’سلیکٹڈ وزیر اعظم‘‘پر پابندی عائد



اسلام آباد(24نیوز)وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہنے سے ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے،ڈپٹی سپیکر نے لفظ سلیکٹڈ وزیر اعظم کہنے پر پابند ی لگادی۔

قومی اسمبلی کا بجٹ  اجلاس پارلیمنٹ میں جاری ہے،  وفاقی وزیر عمر ایوب نے  نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومتی بنچوں سے تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔  اس سے ہمارا استحقاق مجروع ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رفیع اللہ نے  احتجاج  کیا تو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے ایوان میں وزیر اعظم کے لیے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی لگا دی،انہوں نے کہا کہ جو بھی اس ہائوس کا ممبر ہے وہ ووٹ لے کر آیا ہے۔آئیندہ کوئی بھی یہ لفظ ایوان میں استعمال نہ کرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer