امریکی سائبر فورسز کے ایرانی فوجی کمپیوٹرز پر حملے

امریکی سائبر فورسز کے ایرانی فوجی کمپیوٹرز پر حملے


(24 نیوز) امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام نے ہفتے کے روز بتایاکہ یہ سائبر حملہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارے کی تباہی کے بعد کیا گیا۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں اداروں کو بتایا کہ سائبر حملے میں ایرانی فوج کے ان کمپیوٹروں کو نشانہ بنایا گیا، جو راکٹ اور میزائل لانچرز سے جڑے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ سائبر حملے میں ایرانی انقلابی گارڈز کو خصوصاﹰ ہدف بنایا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف روایتی فوجی کارروائی کا فیصلہ منسوخ کیے جانے کے بعد سائبر حملوں کے احکامات دیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer