"متحدہ اپوزیشن کے بیانیے کےساتھ چلیں گے"



اسلام آباد(24 نیوز) مریم نوازکے میثاق معیشت سے متعلق بیان پرآصف زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی ہماری بیٹی ہے، ہمارانظریہ ہے جوفیصلہ ہوگامتحدہ اپوزیشن کاہوگا، ایک پارٹی کاکوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔

سابق صدر آصف زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی پہنچے، اس موقع پر صحافی کے سوال ”آپ نواز شریف کے بیانیے کیساتھ کھڑے ہیں یاشہبازشریف کے؟“جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کے بیانیے کےساتھ چلیں گے، سابق صدر نے مریم نوازکے میثاق معیشت سے متعلق بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی ہماری بیٹی ہے، ہمارانظریہ ہے جوفیصلہ ہوگامتحدہ اپوزیشن کاہوگا، ایک پارٹی کاکوئی فیصلہ نہیں ہوگا،آصف زرداری نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں مفاہمت کاسلسلہ شروع ہوا۔