پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ جیت لیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ جیت لیا


لارڈز(24 نیوز) پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں جگالیں، پاکستان نے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دیدی، پاکستان کے 6میچوں کے بعد 5پوائنٹ ہوگئے۔ 

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اہم میچ میں کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نےمقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر308رنز بناتے ہوئے پروٹیز کو309رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سےحارث سہیل نے 59گیندوں پر89رنز کی دھواں داراہم اننگز کھیلی، بابراعظم نے بھی ذمہ دارانہ 69رنز بنائے، فخرزمان اورامام الحق نے 44،44،عماد وسیم نے 23 اورمحمد حفیظ نے 20رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 جبکہ عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے308 کےجواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 309رنز کے تعاقب میں 9وکٹوں پر259رنز بناسکی، کپتان فاف ڈیوپلیسی 63، کوئنٹن ڈی کوک 47 اورانڈائل فلکوایو46رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اورشاداب خان نے 3،3محمدعامر نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ لی

واضح رہے پاکستان پوائنٹ ٹیبل پرساتویں نمبر پرآگئی، پاکستان اوربنگلہ دیش کے 6،6میچوں کے بعد 5،5پوائنٹ ہیں تاہم بنگلہ دیش کی اوسط پاکستان سے بہتر ہے۔