محمد عامر نے ایک بار پھرکلاس ثابت کردی

 محمد عامر نے ایک بار پھرکلاس ثابت کردی


لارڈز(24 نیوز)عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کی، میگاایونٹ میں اب تک کے ٹاپ باؤلر بھی بن گئے۔

محمدعامر کی میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی، محمدعامر نے جنوبی افریقن بلے بازوں کی بھی ایک نہ چلنے دی، محمد عامر نے پروٹیز کے خلاف 10اوورز میں 49رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ محمدعامر رواں ورلڈکپ میں ایک بار پھر ٹاپ کے باؤلربن گئے، محمد عامر کی 5 میچوں میں وکٹوں کی تعداد15 ہوگئی ہے۔

انگلینٖڈ کے جوفرا آرچراورآسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی بھی 15،15 وکٹیں ہیں تاہم یہ دونوں 6،6 میچ کھیل چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer