سعودی عرب:  یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

سعودی عرب:  یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے


 24نیوز: سعودی عرب میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کے موقعہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت ریاض میں واقع سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں اور غیر ملکی افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:”امن کا نشان،ہمارا پاکستان“ٹینکوں،طیاروں کی گھن گرج سے دشمن پر خوف طاری
 
 اس موقعہ پر ملٹری بینڈ نے قومی نغموں پر مشتمل خوبصورت دھنیں پیش کی۔ سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے قومی سبز ہلالی پرچم کو فضا میں سر بلند کیا تو پاکستانیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

کیمونٹی ہال میں لوگوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم ایک زندہ جاوید قوم ہیں اور آج کے دن ہم قائد اعظم محمدعلی جناح، علامہ اقبال اور دیگر قومی ہیروز کے ہمراہ ان لاکھوں افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں:چیف جسٹس
 
 جن کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن نصیب ہوا۔ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسرزن کی جانب سے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔