لیڈی ڈیانا کی موت،نیا پنڈورا بکس کھل گیا


لندن( 24نیوز )برطانیہ میں شائع ہونے والی کتاب میں لیڈی ڈیانا کی موت اور شاہی خاندانی محلاتی سازشوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک کتاب میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے،برطانوی شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے،دونوں نے لیڈی ڈیانا کو موت کے بعد ذہنی بیمار ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
شاہی خاندان کی محلاتی سازشوں اور آپس کی رسہ کشی کے دعووں پر مبنی کتاب برطانیہ میں شائع ہو گئی،مصنف ٹام باور نے دعویٰ کیا کہ لیڈی ڈیانا کو بعد از موت دیوی جیسا مقام ملنے پر شہزادہ چارلس ناخوش تھے۔
لیڈی ڈیانا اگست 1997ءکو پیرس میں کارحادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں