پاکستان رواں سال ایک اور سیٹلائیٹ خلاءمیں بھیجے گا

پاکستان رواں سال ایک اور سیٹلائیٹ خلاءمیں بھیجے گا


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان نے ایک اورمواصلاتی سیارہ ، پاک سیٹ ملٹی مشن سیٹلائٹ حاصل کرلیا، سیٹلائٹ 2018 کے وسط میں خلاءمیں بھیجاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کمیشن برائے خلائی و فضائی تحقیق سپارکو۔کی کوششیں رنگ لے آئیں،چائنہ گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن سے مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ملٹی مشن سیٹ لائٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں چیئرمین سپارکو میجر جنرل قیصر انیس خرم،چینی سفیر یاو جنگ اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال شریک ہوئے،اس سے قبل مواصلاتی سیارہ جیو اسٹیشنری مدار میں 27 فروری کو داخل ہوچکاہے۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔قرار داد لاہور اور مینار پاکستان،قومی عظمت کے دو نشان

پاکستان نے اپنے لئے فریکوئنسی کے ساتھ خلا میں قدم مضبوط کرلئے ہیں،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کو اہم سنگ میل قرار دے د،انہوں نے کہا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی بیڑے میں اہم اضافہ ہے،آئی ٹی زراعت اور صنعتی شعبوں کو فائدہ ہو گا، جن میں ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس انتہائی اہم ہے۔