اوکاڑہ کے شہریوں کو لالچ لے ڈوبا،انعام کیلئے خچر ڈوڑانے پر50 گرفتار

اوکاڑہ کے شہریوں کو لالچ لے ڈوبا،انعام کیلئے خچر ڈوڑانے پر50 گرفتار


اوکاڑہ ( 24نیوز ) اوکاڑہ شیر گڑھ روڈ پر بلوط برادری کے درجنوں افراد نے خچر گھوڑا گاڑی ریس کا اہتمام کیا ہوا تھا اور ریس جیتنے والے کو لاکھوں روپے انعام دیا جانا تھا مگر ریس شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس تھانہ شیرگڑھ نے دنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

ریس میں شرکت کرنے والے پچاس سے زائد کھلاڑیوں کو انکی خچر گاڑی سمیت دبوچ لیا تمام افراد کو تھانہ شیرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے اور انکی درجنوں خچر گاڑیوں کو بھی قبضہ میں لے لیاگیا ہے سب انسپکٹر مجاہد حسین نے یہ کاروائی کی ان کے مطابق اس ریس پر لاکھوں روپے کی رقم پر جواءہو رہا تھا اور بھاری رقم برآمد بھی کر لی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے مقامی پولیس انکی رہایی کے عوض معاملات طے کر رہی ہے۔