یوم پاکستان پر نجم سیٹھی کا پی ایس ایل سیزن فور کیلئے بڑا اعلان


کراچی (24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا۔ سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے کتنے میچ پاکستان میں کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے انھوں کرکٹ شائقین کو بڑی خوش خبری بھی سنا دی ہے۔

پی سی چی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے بیشتر میچز پاکستان میں ہون گے۔ جمعرات جمعہ دبئی اور ہفتہ اتوار کو پاکستان میں میچز کرائے جائیں گے۔یہ خوش خبری نجم سیٹھی نے پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد پر سیزن فور کے لیے سنائی۔

یہ بھی پڑھئے: پی ایس ایل فائنل، کراچی نے استقبال کیلئے بازو کھول دیئے

انھوں نے کہا کہ کئی ٹیمیں پاکستان کے دورہ پر رضا مند ہیں مگر اس سال ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کے لیے کراچی میں انتظامات مکمل ہیں۔ بس شائقین کو اب 25 مارچ کا انتظار ہے۔

علاوہ ازیں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لیے کھلاڑیوں کو کیسے سٹیڈیم لانا ہے۔ سیکورٹی اداروں نےعملی مظاہرہ کر کے دکھا دیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی۔

سکیورٹی اداروں نے ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں اور حکام کو ہوٹل سے سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے ہوٹل پہنچانے کی عملی مشق کی۔ بم اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی پہنچ گئیں۔ ریہرسل میں پولیس رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اسٹیڈیم روڈ سے کارساز تک کی سڑک کو بند کردیا گیا اور دوکانیں بھی بند کرا دی گئیں۔ 25 دسمبر کے روز کارساز سے شریف آباد، نیپا چورنگی سے سیکرٹریٹ، اللہ والی چورنگی، ڈالمیا سے جیل چورنگی تک کی سڑکیں بند رکھی جائیں گی۔

پڑھنا نہ بھولئے : عامر خان کو بھی پی ایس ایل کے بخار نے لپیٹ میں لے لیا

ریہرسل کے دوران سڑکیں بند ہونے سے شہر میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ شارع فیصل، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر میں شہری گھنٹوں ٹریفک کی مار کھاتے رہے۔

تاہم شہر کو پی ایس ایل کے فائنل سے قبل دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔