راولپنڈی: ڈکیتی میں نوجوان قتل، لواحقین کا جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاج

راولپنڈی: ڈکیتی میں نوجوان قتل، لواحقین کا جنازہ سڑک پر رکھ کر احتجاج


راولپنڈی (24 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر کے علاقہ نورانی محلہ میں ڈکیتی کی خونی واردات، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی۔

ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ مقتول کی نماز جنازہ بھی سڑک پر ہی ادا کی۔

24 نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈاکو ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔ اس بار ڈاکووں کا نشانہ 17 سالہ شاہ زیب اور اس کے والد مختار پاشا بنے۔

دونوں باپ بیٹا مزدوری کر کے واپس آ رہے تھے کہ نقاب پوش ڈاکوؤں نے انہیں روکا۔ موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا نہ رکے تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھئے: اوکاڑہ کے شہریوں کو لالچ لے ڈوبا،انعام کیلئے خچر ڈوڑانے پر50 گرفتار

بیٹا شاہ زیب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہو گیا۔ ورثا کا غم و غصہ، پولیس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ورثا نے لاش کو ائیر پورٹ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور مقتول کی نمازجنازہ بھی سڑک ہی پر پڑھی۔

پولیس نے مظاہرین کو 24 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کی تحریری یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مقتول شاہ زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ ائیر پورٹ میں درج کر لیا گیا۔