لیگی کارکنوں کی غنڈہ گردی، مسافر ٹرین روک لی

لیگی کارکنوں کی غنڈہ گردی، مسافر ٹرین روک لی


لاہور(24نیوز) لیگی کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ٹرین روک لی، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کوٹ لکھپت جیل کےباہرلیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کاانجن روک لیا، کارکنوں نےانجن پرچڑھ کرنعرے بازی، سیلفیاں بھی بنائیں، کارکنوں نے 10منٹ سےزائدوقت تک انجن روک رکھا ہے ، اس کے علاوہ ساہیوال سےآنیوالی ٹرین کوبھی روک لیا جس سے مسافر خوار ہوگئے، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ٹریک پرجمع  تھی ان کی جانب سےشدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

بعدازاں لاہور کوٹ لکھپت جیل کےباہرلیگی کارکنوں کی جانب سے ٹرین روکنےپرکارکنوں کےخلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ کوٹ لکھپت تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹرین کوروکنے اورمسافروں کوتنگ کرنےکی دفعات پردرج کیاگیا، پولیس کاکہناتھاکہ ویڈیوز سے شناخت کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں شروع ہوں گی۔