ایم پی اے کنول نعمان کا شہباز شریف کے نام محبت بھرا استعفیٰ


لاہور(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے آپسی اختلافات،ایک اور حکومتی ایم پی اے نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی، ایم پی اے کنول نعمان نے بھی استعفی دے دیا۔ کنول نعمان نے استعفی وزیراعلی پنجاب کو ارسال کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گر گئی، ایم پی اے کنول نعمان نے بھی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ارسال کر دیا۔ایم پی اے کنول نعمان نے استعفیٰ میں لکھا کہ میں استعفیٰ دے رہی ہوں، مہربانی فرما کر میرا استعفیٰ قبول کرے، میں نے آپ کی قیادت میں10 سال گزاریں، میری شکایت  آپ کو  کہیں سے بھی نہیں ملے گی، میرا ضمیر مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ  میں نے حقِ نمک ادا کر دیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنابِ والا! میرے مسائل کسی نے حل نہیں کئے جس کی وجہ سے میں بددل ہو گئی ہوں، میرے چند تحفظات ہیں، آپ کے پاس بھی میرے لئے وقت تھا نہ ہے اور نہ ہو گا۔اُن کی جانب سے استعفیٰ پارٹی قیادت کی جانب سے نظر اندازی کی بنا پر دیا گیا۔