دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ، اس کلچر کے ذمہ دار عمران خان ہیں: نواز شریف



اسلام آباد(24نیوز) تاحیات نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو نعیم الحق کا تھپڑ مارنا افسوسناک ہے، انھوں نے کہا اس کلچر کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ہے، یہ پی ٹی آئی کا کلچر ہے اور اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کے ارکان گتھم گتھا ہوتے رہے، ایک ایک کر کے ان کے سارے پول کھل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

تحریک انصاف کے سو دن کے پلان سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کے پلان پہلے بھی کافی بار دے چکے ہیں، لیکن انھوں نے صوبے میں کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی نے کہا تھا 300 ڈیم بنائیں گے، کہاں ہیں ڈیم؟ اور کہاں ہیں وہ درخت جو کہے تھے لگائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔

انھوں نے کہا اگلا الیکشن ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر ہو گا، اب تو جلسوں میں لوگ مجھے کہتے ہیں ہم نعرہ لگائیں گے ووٹ کو اور تم کہنا عزت دو۔ پارٹی سمیت پوری قوم میرے بیانیے سے متفق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق اور وزیر مملکت برائے نجکاری اور پاکستان مسلم  لیگ ن کے  رہنما  دانیال عزیز   کو ایک نجی چینل کے پروگرام میں بلایا گیا تھا، دوران پروگرام دانیال عزیز نے نعیم الحق سے بدتمیزی کی ، جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی، نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا۔

ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔