قومی اسمبلی کا جاتے جاتے ایک اور نیا ریکارڈ

قومی اسمبلی کا جاتے جاتے ایک اور نیا ریکارڈ


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی نے جاتے جاتے پانچ سالوں میں سب سے چھوٹا وقفہ سوالات کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ ارکان کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات سوال پوچھے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ اسپیکر ارکان کے نام پکارتے رہ گئے۔ 

موجودہ قومی اسمبلی نے جہاں سب سے زیادہ کورم ٹوٹنے ، وزیر اعظم اور کئی پارلیمانی رہنماوں کی ایوان میں 20 فیصد سے بھی کم حاضری کے ریکارڈ قائم کیے وہیں آج ایک نیا رکارڈ بھی قائم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ، اس کلچر کے ذمہ دار عمران خان ہیں، نواز شریف

 قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو اسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کیا ۔ سوالات پوچھنے والے ارکان نعیمہ کشور ، مراد سعید ، عبدالقہار خان وجدان ، عائشہ سید ، وسیم اختر شیخ ، کاظم علی شاہ ، اسد عمر کے نام پکارے لیکن سب کے سب غیر حاضر تھے۔

اسپیکر نے قرار دیا کہ یہ سب سے چھوٹا وقفہ سوالات ہے جس میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا۔ اس دوران کورم کی نشاندہی پر اجلاس کی کاروائی ملتوی کرنا پڑی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔