اٹلی کے شہزادے نے لاہور کی شہزادی کو بازیاب کروالیا

اٹلی کے شہزادے نے لاہور کی شہزادی کو بازیاب کروالیا


لاہور(24نیوز) بازیاب ہونیوالی اٹلی نژاد لڑکی اٹلی سفارت خانےکےحوالے کر دی گئی، پولیس اور وویمن کمیشن نے بازیاب کرایا تھا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق 20 سالہ فرح تنویروالدین کے ہمراہ پاکستان میں چھٹیاں گزارنےآئی تھی ۔لیکن والدین نےفرح کی زبردستی شادی کرنے کی کوشش کی ۔فرح کےاٹلی میں کسی دوست کوصورتحال سےآگاہ کرنے پر اس کے دوست نےاسلام آباد میں اٹلی سفارت خانےسےرابطہ کیا۔

 واضح رہے کہ اٹلی سفارت خانے کی درخواست پرپولیس نےفرح کووالدین سےبازیاب کرالیا۔ فرح نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے واپس اٹلی بھجوایاجائے۔ عدالت نےبیان کےبعد فرح تنویرکواسلام آباد اٹلی کےسفارت خانے کےحوالےکردیا۔