سرحدی کشیدگی کے باوجود پاک بھارت تجارت بڑھ گئی

سرحدی کشیدگی کے باوجود پاک بھارت تجارت بڑھ گئی


مظفر آباد( 24نیوز )کنٹرول لائن پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا پاک بھارت تجارت پر کوئی فرق نہیں پڑا،اپریل کے مہینے میں باہمی تجارت سولہ فیصد بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپریل میں پاک بھارت تجارت کا حجم پچھلے سال کی نسبت تین کروڑ ڈالر بڑھ کر 21 کروڑ ،78 لاکھ ڈالر رہا۔ بھارت سے آنے والی درآمدات میں اضافہ ، پاکستان سے بھارت کی برآمدات میں مسلسل کمی رہی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں بھارت سے درآمدات 22.6 فیصد اضافے سے 18 کروڑ 54 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئیں،، جبکہ بھارت کو برآمدات 11 فیصد کمی سے 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پارلیمنٹ میں مراد علی شاہ کی ”لعنت“گونجتی رہی

پچھلے دس ماہ کے دوران پاک بھارت تجارت کا حجم 1 ارب 81 کروڑ 74 لاکھ ڈالر رہا ،، بھارتی درآمدات 14.8 فیصد اضافے سے ایک ارب 48 کروڑ 23 لاکھ ڈالر جبکہ بھارت کو برآمدات 5 فیصد کمی سے 33 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہیں،صرف درآمدات میں اضافے سے باہمی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ساڑھے دس فیصد بڑھ گیا۔