ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے تھپڑ کا جواب دیدیا


اسلام آباد (24 نیوز) مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز تحریک انصاف پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ ادھر اُدھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پرنہیں ہوسکتا، افسوس ہوا کہ کلپ آدھا چلایا گیا۔ سپورٹ کے باوجود پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق دانیال عزیز اسلام آباد میں میڈیا سے کرتے ہوئے  تحریک انصاف پر آگ بھگولا ہوگئے۔ انکا کہنا ہے کہ ادھر اُدھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا۔ سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی مارنا ، یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہوا کہ کلپ آدھا چلا۔ پی ٹی آئی میں لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے لیگی رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کر دیا

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق اور ن لیگ کے دانیال عزیز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مدعو تھے جہاں دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

پڑھنا مت بھولئے: دانیال عزیز کو تھپڑ مارنا افسوسناک عمل ، اس کلچر کے ذمہ دار عمران خان ہیں: نواز شریف

پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو غیر مناسب الفاظ سے پکارا۔ پی ٹی آئی رہنما جو ساتھ ہی بیٹھے ہوئے تھے انھوں نے دانیال عزیز کو تھپڑا رسید کر دیا۔ پروگرام کے میزبان نے دونوں رہنماؤں کے بیچ آ کر سو کوششیں کیں کہ معاملہ اس نوبت تک نہ پہنچے لیکن رہنما تھے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔