ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا اعلان کردیا


 24 نیوز: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا اعلان، 3 جون کو لاہور پہنچیں گے۔

 24 نیوزذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے 3 جون کو وطن واپسی کا اعلان کردیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ 3 جون کی صبح 4 بجے قطر ائیر ویز سے لاہور پہنچیں گے۔ کارکن ائیرپورٹ پر ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کریں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے قوم کو بتادیا، انہیں کیوں اور کس نے نکالا: مریم نواز

 علاوہ اازیں ڈاکٹر طاہر القادری سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری رمضان کے آخری عشرے میں شہر اعتکاف میں شرکت کریں گے۔ جبکہ عید کے بعد عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

رانا جبران

social media content writer