نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو انوکھے انداز میں خراج تحسین

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو انوکھے انداز میں خراج تحسین


میلبورن(24 نیوز)  آسٹریلیا کی ایک خاتون فنکارہ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد اپنے طرز عمل سے ساری دنیا کو متاثر کرنے والی نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

خاتون فنکارہ نے میلبورن میں واقع ایک ٹینک پر جسینڈا آرڈرن کا دیوہیکل پورٹریٹ بنا ڈالا ہے۔شہر کے مرکزی مقام پر واقع اس بڑے سے ٹینک پرفنکارہ نے جسینڈا کا 75فٹ بلند پورٹریٹ بنایا ہے جس میں وہ ایک مسلم خاتون کو گلے لگاکر تسلی دے رہی ہیں۔خاتون فنکارہ نے یہ پورٹریٹ بنانے کیلئے امداد کی اپیل کی تھی جس کے بعد وہ 11ہزار ڈالر جمع کرنے میں کامیاب ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer