"ایگزٹ پول کے نتائج من گھڑت ہیں"



نئی دہلی(24 نیوز) بھارتی اپوزیشن سیاسی جماعت انڈین کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے پارلیمانی انتخابات کے ایگزٹ پول کو من گھڑت اور جعلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ورکرز سے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور خوف زدہ نہ ہوں۔ قبل ازیں انڈین کانگریس نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ وہ ووٹوں کی گنتی سے قبل ذرائع ابلاغ کے ایگزٹ پول کو نظرانداز کریں۔ بھارت کے سات مراحل پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جمعرات تیئیس مئی کو ہو گی۔ ایگزٹ پول کے مطابق نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد کو 339 سے 365 کے درمیان نشستیں ملنے کا امکان ہے جب کہ کانگریس کو 77 سے 108 تک سیٹیں مل سکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer